گاندربل حادثے میں نوجوان از جان

گاندربل حادثے میں نوجوان از جان

سری نگر، 9 فروری:جموں وکشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے گلاب شیخ محلہ صفا پورہ علاقے میں تیز رفتار ٹپر نے راہگیر کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے اُس کی موت واقع ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز صفا پورہ گاندربل میں تیز رفتار ٹپر نے راہ چلتے اعجاز احمد لاوے ولد عبدالغفار ساکن صفا کد ل کو ٹکر ماری جس وجہ سے وہ خون میں لت پت ہو کر نیچے گر پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی نوجوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا جہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُس سے صورہ ریفر کیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔
اُن کے مطابق قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 8/2022 زیر دفعات 279,337 آئی پی سی کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
دریں اثنا جونہی نوجوان کی لاش اُس کے آبائی گھر صفا کدل سری نگر پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ، خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں بعد میں اُس کو پُر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.