اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
19.9 C
Srinagar

فساد کی جڑ

اکثرلوگ دنیا پرستی کے روگ کے شکار ہو رہے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ بیشتر لوگ جھوٹ بھول کر ،رشوت لیکر اور دھوکہ دیکر ما ل بٹورتے ہیں ۔وہ دن رات اپنی نیندیں حرام کرکے اللہ اور رام کو بھی بھول جاتے ہیں اور اس دولت کی خاطر اپنے اصول پامال کرتے ہیں ،لیکن وقتِ آخر پر بھی یہ دولت بھی اُنکے کام نہیں آتی ہے ۔یہ بات بھی مشاہدے میں آرہی ہے کہ ایسے لوگوں کے اولاد بھی اُنہیں کام نہیں آتے ہیں جن کیلئے انہوں نے پوری عمر جھوٹ ،فریب ،مکاری ،رشوت اور دھوکہ دیہی کا راستہ اپنایا ہوتا ہے ۔آخری وقت پر ایسے لوگ صرف روتے ہیں کیونکہ انہیں اپنے کئے کرائے پر پچھتاوا ہوتا ہے ۔جہاں تک اس دنیا کا تعلق ہے یہ بنی نواع انسان کیلئے ایک کھیتی کی مانند ہے جو کوئی اس میں اچھا فصل بوئے گا وہی وقت آنے پر کاٹے گا ۔آٹے میں نمک کے برابر لوگ ہیں ،جو دنیا پرستی کے روگ سے آزاد ہیں کیونکہ انہیں بخوبی معلوم ہوتا ہے کہ غلط طریقوں سے کمائی جارہی دولت اصل میں فساد کی جڑ ہے ۔لہٰذا وہ اس جڑ کو پہلے ہی اُکھاڑکے رکھ دیتے ہیں ،جیسے پیروں ،فقیروں اور بزرگوں نے کیا ہے ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img