بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
18.4 C
Srinagar

اونتی پورہ تصادم : ایک مقامی جنگجو ہلاک : پولیس

سری نگر، 7 فروری : جنوبی ضلع پلوامہ کے نمبل اونتی پورہ میں جنگجووں اور سیکورٹی فورسز کے مابین مختصر جھڑپ میں پولیس نے ایک مقامی جنگجو کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پیر کی شام کو سیکورٹی فورسز نے نمبل اونتی پورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران ملی ٹینٹوں اور فورسز کے مابین تصادم شروع ہوا۔
اُن کے مطابق اس مختصر جھڑپ میں ایک مقامی جنگجو جس کی شناخت عرفان احمد کے بطور ہوئی ہے مارا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مہلوک جنگجو کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن اختتام کو پہنچا ہے ۔
بتادیں کہ اس سے قبل پولیس کے ایک ترجما ن نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اونتی پورہ کے نمبل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم شروع ہوا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img