سری نگر، 7 فروری : جموں وکشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے چپر گنڈ نونر کے مقام پر مشتبہ جنگجووں نے ایس ایس بی بینکر پر گرنیڈ داغا تاہم حملے میں کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ سری نگر کنگن شاہراہ پر چپر گنڈ نونر کے مقام پر جنگجووں نے ایس ایس بی بینکر پر گرنیڈ داغا جو نشانہ چوک جانے کے نتیجے میں شاہراہ پر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔
انہوں نے کہاکہ اس حملے میں کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگجووں کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد حفاظتی عملے نے پیر کی شام کو چپر گنڈ نونر کے مقام پر ناکہ لگایا جس دوران گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشی لی جارہی تھی کہ اسی اثنا میں پاس ہی موجود ایس ایس بی بینکر پر گرنیڈ سے حملہ کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ آس پاس علاقوں علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔
یو این آئی