راجوری میں فائرنگ کا واقع جواں سال نوجوان از جان

راجوری میں فائرنگ کا واقع جواں سال نوجوان از جان

سری نگر، 5 فروری : جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے بدھل علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں نے 20سالہ نوجوان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔

پولیس ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے صبح چار بجے کے قریب بدھل راجوری میں جواں سال نوجوان پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس وجہ سے وہ خون میں لت پت ہوا اور بعد میں اُس کی موت واقع ہوئی۔
متوفی نوجوان کی شناخت اکرم حسین شاہ ولد علی اکبر شاہ کے بطور ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گولیوں سے چھلنی لاش کو تحویل میں لے کر اس ضمن میں بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بدھل راجوری کے تارگائی علاقے میں نابو شاہ نامی شخص کے مکان پربھی فائرنگ کی گئی تاہم اس واقعے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ایس ایچ او بدھل کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پرتلاش شروع کی گئی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.