ذرائع نے بتایا کہ پارمپورہ سری نگر میں ہفتے کی صبح 163ٹریٹوریل آرمی سے وابستہ اہلکار شاہراہ کا جائزہ لے رہے تھے کہ اسی اثنا میں ایک تیز رفتار ٹرک نے دو اہلکاروں کو زور ددار ٹکر ماری ۔
معلوم ہوا ہے کہ خون میں لت پت اہلکارو ں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے سنجے کمار نامی فوجی اہلکار کو مردہ قرار دیا ۔
حادثے میں زخمی ہوئے دوسرے اہلکار کی شناخت رفیق احمد کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈرائیور جائے موقع سے فرار ہوا ہے تاہم ٹرک زیر نمبر (JKO3J /3811)کو تحویل میں لے کر مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کی گئی ہے۔
یو این آئی