منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
25.9 C
Srinagar

جموں وکشمیر میں مزید 1429افراد کی رپورٹ مثبت، 3 مریض فوت

سری نگر، 4 فروری :جموں وکشمیر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 1429افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ تین مریض فوت ہوئے.

سرکاری ترجمان نے بتایا کہ جمعے کے روز جموں وکشمیر میں 1429افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ تین مریض فوت ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سری نگر ضلع میں جمعے کے روز 266 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، بارہ مولہ میں 108، بڈگام میں 86، پلوامہ میں 34، کپواڑہ میں 55، اننت ناگ میں 64، بانڈی پورہ میں 47، گاندربل میں 45، کولگام میں 96 اور شوپیاں میں 21افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔

اُن کے مطابق جموں ضلع میں 228، اُدھ پور میں 53، راجوری میں 12، ڈوڈہ میں 135، کٹھوعہ میں 60، سانبہ میں 4، کشتواڑ یں 47، پونچھ میں 19، رام بن میں 26اور ریاسی میں 23افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ جمعے کے روز جموں وکشمیر میں 4057مریض صحت ہوئے جن میں 1437جموں اور 2620وادی کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔

سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتک جموں وکشمیر میں 415109مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں ماہرین کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں روز افزاں کورونا کے یومیہ معاملات میں غیر معمولی کمی واقع ہو رہی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ وویک اینڈ لاک ڈاون کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ اسکولوں اور کالجوں میں درس و تدریس کا کام کاج شروع کرنے کا بھی فیصلہ لے تاکہ طلبا کا مزید وقت ضائع نہ ہو سکے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img