سری نگر/ جموں و کشمیر حکومت نے پبلک سروس کمیشن (پی ایس سی) اور سروس سلیکشن بورڈ (ایس ایس بی) کو 31 اکتوبر 2019 سے پہلے سلیکشن کے لئے بھیجی جانی والی تمام اسامیوں کو واپس لے لیا ہے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) کی طرف سے پی ایس سی اور ایس ایس بی کو روانہ کئے گئے ایک مکتوب میں کہا گیا ہے کہ کونسل نے پی ایس سی اور ایس ایس بی کو 31 اکتوبر 2019 سے پہلے بھیجی جانے والی اسامیوں کو واپس لینے کا فیصلہ لیا ہے جن کی اب تک سلیکشن نہیں کی گئی ہے۔
مکتوب میں مزید کہا گیا کہ اسی طرح ان اسامیوں جن میں قانونی چارہ جوئی ہے اور معزز عدالت میں مقدمات زیر التوا ہیں، کو بھی واپس لیا گیا ہے۔جی اے ڈی نے اپنے خط میں تمام متعلقہ افسروں سے کونسل کی ان ہدایات کو عملی جامہ پہنانے کی ہدایت دی ہے۔
یو این آئی