سری نگر، 3 فروری: جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 1982افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 7مریض فوت ہوئے ہیں ۔
سرکاری ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کے روز سری نگر ضلع میں 413 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی، بارہ مولہ میں 253، بڈگام میں 116، پلوامہ میں 44، کپواڑہ میں 230، اننت ناگ میں 71، بانڈی پورہ میں 56، گاندربل میں 44، کولگام میں 47، شوپیاں میں 14افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
جموں میں 310، اُدھم پورہ میں 74، راجوری منیں 26، ڈوڈہ میں 76، کٹھوعہ میں 62، سانبہ میں 34، کشتواڑ میں 28، پونچھ میں 21، رام بن میں 45اور ریاسی میں 18افراد میں کورونا کی تشخیص پائی گئی۔
ترجمان کے مطابق جمعرات کے روز مزید 5093 مریض صحت یاب ہوئے جن میں سے 1554جموں ڈویژن اور 3539 صوبے کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ابتک جموںوکشمیر میں 411052 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
دریں اثنا جموں وکشمیر میں روز بروز کورونا کے یومیہ معاملات میں غیر معمولی کمی واقع ہو رہی ہے اور توقع کی جاسکتی ہے کہ آنے والے دو ہفتوں کے دوران اس میں مزید کمی واقع ہوگی جس کے بعد ہفتہ وار لاک ڈاون میں نرمی لانے کا بھی امکان ہے۔۔
یواین آئی