منگل, ستمبر 1, 2026
30.6 C
Srinagar

شوپیاں تصادم آرائی: ایک جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

سری نگر،2 فروری : جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے نادی گام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جاری تصادم آرائی میں ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے۔

کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: ’شوپیاں انکاؤنٹر میں ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے‘۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدھ کی صبح شوپیاں کے نادی گام علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں پناہ گزیں جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img