منگل, ستمبر 1, 2026
30.6 C
Srinagar

کشمیر میں برف و باراں کی پیش گوئی کے بیچ درجہ حرارت میں کمی

سرینگر :محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر میں برف وباراں کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت کئی علاقوں میں مزید کم ہوگیا ۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق جموں وکشمیر کے گرمائی صدر مقام سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.9ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ شب یہ درجہ حرارت منفی1.8ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ۔

گیٹ وے آف کشمیر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.8سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔سیاحتی مقام کوکرناگ میں رات کا درجہ حرارت منفی2.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

وادی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.0ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا ۔چلہ کلان کی مدت ختم ہوچکی ہے اور اس وقت بیس روزہ چلہ خرد تخت نشین ہے ۔اس عرصے کے دوران برف وباراں کا امکان رہتا ہے ۔

ادھر وادی کشمیر میں بدھ سے مطلع آبر آلود ہے جبکہ ٹھنڈی ہوائوں سے سردی کا احساس دوبارہ پیدا ہونے لگا ۔محکمہ موسمیات نے چوبیس گھنٹوں کے دوران تازہ مرحلے کے برف وباراں کی پیش گوئی کردی ۔

 

 

Popular Categories

spot_imgspot_img