منگل, ستمبر 1, 2026
30.6 C
Srinagar

مینڈھر پونچھ میں شبانہ آتشزدگی ،تین دکان خاکستر،گیس سیلنڈر دھماکوں سے خوف وہراس

پونچھ : مینڈھر پونچھ میں آتشزدگی کے ایک واقعہ میں تین دکان خاکستر ہوگئے جبکہ گیس سلینڈروں کے دھماکوں سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔یہ واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو پیش آیا ہے۔

خبررساں ادارے جی این ایس کے مطابق ڈاک بنگلہ مینڈھر پونچھ کے نزدیک منگل اور بدھ کی رات کو پُراسرار آگ نمودار ہوئی۔بتایا جاتا ہے کہ ایک چائے کی دکان میں موجود تین گیس سلینڈر پے درپے زوردار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے جسکی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی ۔

اس موقع پر فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کو طلب کیا گیا ،جنہوں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے شدید آگ پر قابو پالیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا ۔تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں تین دکان خاکستر ہوگئے۔

ایس ایچ او مینڈھر منظور کوہلی نے بتایا کہ ممتاز احمد خان ولد ہدایت اللہ خان ساکنہ مینڈھر نامی شہری کی تین دکان اس آگ واردات میں خاکستر ہوئے ۔تاہم واقعہ میں کوئی انسانی نقصان نہیں ہوا۔

 

 

Popular Categories

spot_imgspot_img