پٹن میں بھیانک آتشزدگی 2 مکان خاکستر

پٹن میں بھیانک آتشزدگی 2 مکان خاکستر

سری نگر،31 جنوری: شمالی قصبہ پٹن کے دار گام علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات کے دوران دو رہائشی مکانات مکمل طورپر خاکستر ہوئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز بعد دوپہر شمالی قصبہ پٹن کے دار گام گاوں میں غلام حسن پرے کے رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اپنے متصل اور ایک مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔
اُن کے مطابق مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران غلام حسن پرے ولد محمد سلطان پرے اور محمد مقبول پرے ولد محمد سلطان پرے کے دو مکان مکمل طورپر خاکستر ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ پانچ کنبوں سے وابستہ افراد کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.