پٹواری حلقہ کیوا قاضی گنڈ اینٹی کرپشن بیورو کے ہتھے چڑھ گیا

پٹواری حلقہ کیوا قاضی گنڈ اینٹی کرپشن بیورو کے ہتھے چڑھ گیا

سری نگر،31 جنوری : اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی ) نے پٹواری حلقہ کیوا قاضی گنڈ کو 35 سو روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق اے ایس بی کے پاس ایک شخص نے تحریری طورپر شکایت درج کی کہ حلقہ کیوا قاضی گنڈ کا پٹواری محمد عباس اُس سے کام نپٹانے کے عوض 35 سو روپیہ کی رشوت طلب کرہا ہے۔

شکایت موصو ل ہونے کے بعد اینٹی کرپشن بیورو نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 02/2022 کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔

پیر کے روز اینٹی کرپشن بیورو نے ایک جال بچھایا جس دوران پٹواری حلقہ کیوا قاضی گنڈ محمد عباس کو 35 سو روپیہ کی رشو ت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
بیورو کے مطابق اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.