جموں وکشمیر میں مزید 2550 افراد کی رپورٹ مثبت، 15مریض فوت

جموں وکشمیر میں مزید 2550 افراد کی رپورٹ مثبت، 15مریض فوت

سری نگر،31 جنوری : جموں وکشمیر میں پیر کے روز مزید 2550افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی جبکہ 15مریض فوت ہوئے۔
جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 2550 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ اس دوران 15مریض فوت ہوئے ہیں۔

سرکاری ترجمان نے اعداد وشمار ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کے روز سری نگر ضلع میں 391 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی، بارہ مولہ میں 210، بڈگام میں 172، پلوامہ میں 84، کپواڑہ میں 225، اننت ناگ میں 138، بانڈی پورہ میں 171، گاندربل میں 18، کولگام میں 140،شوپیاں میں 27کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

جموں ضلع میں سب سے زیادہ 500 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی، اُدھم پور میں 120، راجوری میں 53، ڈوڈہ میں 90، کٹھوعہ میں گیارہ ، سانبہ میں چودہ ، کشتواڑ میں 107، پونچھ میں 21، رام بن میں 32 اور ریاسی میں 26افراد کورونا سے متاثر پائے گئے۔

سرکاری ترجمان نے مزید بتایا کہ پیر کے روز جموں وکشمیر میں 15مریض فوت ہوئے جن میں سے 10جموں صوبے اور 5 کشمیر ڈویژن سے تعلق رکھتے ہیں۔

علاوہ ازیں پیر کے روز مزید 6433 مریض صحت یاب ہوئے جن میں سے 1853جموں ڈویژن اور 4580 کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ابتک جموں وکشمیر میں 394379 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
ادھر ماہرین کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں پیر کے روز 15مریض فوت ہوئے ہیں جو تیسری لہر کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ اگر چہ کورونا کے یومیہ کیسز میں لگاتار کمی واقع ہو رہی ہے لیکن فوتگی کی شرح میں اضافہ تشویشناک بات ہے۔

ماہرین نے عوام الناس سے مودبانہ اپیل کی ہے کہ وہ گھروں سے باہر آتے وقت ماسک کا استعمال کریں تاکہ وائرس کے پھیلاو کو روکا جا سکے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.