عام انسان آزاد

عام انسان آزاد

یوم جمہوریہ کی تقریبات پورے ملک کےساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی منائی گئیں اور اس حوالے سے ضلع وتحصیل ہیڈکواٹروں پر منتخب پنچایت ڈی ڈی سی وبی ڈی سی ممبران اور سیول وفوجی حکام نے مارچ پاسٹ پر سلامی لی اور قومی جھنڈا لہرادیا ۔یہ دن ملک کے آئین کے احترام میں منایا جا رہا ہے کیونکہ اسی دن ملک کے کروڑوں لوگوں کےلئے یہ آئین وقف کیا گیا جس کی بدولت یہاں کے ہر فرد چاہے وہ غریب ہو یا امیر ،صحت مند ہو یا کمزور ،مرد ہو یا عورت کو آزادی اور وقار ملا ۔جہاں تک وادی کشمیر کا تعلق ہے مرکزی زیر انتظام علاقہ بننے کے بعد یہ تیسرا موقع ہے جب یہاں قومی جھنڈا لہرایا گیا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی گئی ۔اسے قبل یہ دن ہر ضلع ہیڈکواٹر پر منایا جا تاتھا لیکن سرکاری دفتروں میں قومی جھنڈا نظر نہیں آرہا تھا ۔سرکاری بابوﺅں کے گاڑیوں پر دوجھنڈے ہوا کرتے تھے ،سیکریٹریٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں پر بھی قومی جھنڈے کے ساتھ ساتھ مقامی یعنی ہل والا جھنڈا بھی ہوتا تھا ۔بی جے پی نے اپنا منشور عملایاکر ایک ودھان،ایک پردھان اور ایک نشان کا عملی ثبوت دیکر جموں وکشمیر کا مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا جس کے نام پر سیاستدان ،تاجر اور سرکاری ملازمین عیش وعشرت کا سامان اپنے لئے تیار کر لیتے تھے اور کہتے تھے کہ اس خطے کا آئین وجھنڈا الگ ہے ۔لہٰذا ہمیں عیش کرنے کی کھلی آزادی ہے ۔آ ج وہ خود کو غلام سمجھ لیتے ہیں جبکہ عام لوگ خود کو آزادمحسوس کرتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.