جموں و کشمیر میں ایک نئی صبح طلوع ہو رہی ہے: راجیو رائے بھٹناگر

جموں و کشمیر میں ایک نئی صبح طلوع ہو رہی ہے: راجیو رائے بھٹناگر

سری نگر،26 جنوری : جموں وکشمیر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر ایک تاریخی دور سے گذر رہا ہے کیونکہ یہاں ایک نئی صبح طلوع ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ہمیشہ سے ہی ملک کے کلچر کا ایک اٹوٹ حصہ رہا ہے۔
کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے ڈاکٹروں، طبی عملے اور دیگر فرنٹ لائن ورکروں کی کارکردگیوں کی سراہنا کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا نے دنیا بھر میں نظام زندگی کو درہم و برہم کرکے رکھ دیا ہے۔

موصوف مشیر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی اور پریڈ پرسلامی لینے کے بعد اپنے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے،کشمیر زون پولیس کے انسپکر جنرل وجے کمار، سکریٹری ٹورزم اور ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا: ’جموں وکشمیر ایک تاریخی دور سے گذر رہا ہے کیونکہ یہاں ایک نئی صبح طلوع ہو رہی ہے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’یہاں امن، ترقی اور خوشحالی کی نئی صبح طلوع ہو رہی ہے، جموں و کشمیر ہمیشہ سے ملک کے کلچر کا ایک اٹوٹ حصہ رہا ہے اسی کا نتیجہ ہے کہ یہاں کے لوگ ہمیشہ سے آپسی بھائی چارے کے ساتھ رہتے ہیں‘۔

کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے ڈاکٹروں، طبی عملے اور دیگر فرنٹ لائن ورکروں کی کارکردگیوں کی سراہنا کرتے ہوئے مسٹر بھٹناگر کا کہنا تھا کہ کورونا نے دنیا بھر میں نظام زندگی کو درہم و برہم کرکے رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹروں، طبی عملے اور دیگر فرنٹ لائن ورکروں کے مرہون منت ہیں جنہوں نے جو اس وائرس کے خلاف صف اول پر پر صف آرا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے قومی ہیرو ہیں جو سب ستائش کے مستحق ہیں۔
موصوف مشیر نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر اگرچہ کنٹرول میں ہے تاہم ہمیں پھر بھی محتاط رہنا چاہئے اور تمام تر گائیڈ لائنز پر عمل پیرا ہونا چاہئے۔

انہوں نے ملک کے آئین کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آئین نے جدید بھارت کی بنیاد ڈالی ہے اور ہمارے روشن خیال لیڈروں نے مختلف نظریات کے حامل لوگوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر کھڑا کیا ہے۔
موصوف مشیر نے اپنے خطاب میں حکومت کی حصولیابیوں اور ترقی کے میدان میں ہونے والے کاموں کا بھی خاکہ کھینچا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.