وزیر اعظم مودی نے نیشنل وار میموریل پر شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم مودی نے نیشنل وار میموریل پر شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 26 جنوری: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو 73 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر نیشنل وار میموریل میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا مسٹر مودی نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ مل کر جنگی یادگار پر پھول چڑھائے اور انٹر سروسز گارڈ نے ’سلامی شستر‘ اور پھر اس کے بعد ’شلوکا شستر‘ کی دھن بجائی مسٹر مودی اور مسٹر سنگھ کے ساتھ تینوں افواج کے سربراہان – آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آرہری کمار اور فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری بھی وہاں موجود تھے۔ یہاں پر ان سبھی نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
وزیراعظم نے ڈجیٹل وزیٹر بک میں یادگار پر پیغام بھی لکھا۔ اپنے معمول کے ‘سافہ’ اور ‘پگڑی’ سے ہٹ کروزیر اعظم نے نیتا جی طرز کی بھوری ٹوپی اوڑھی ہوئی تھی۔
قومی جنگی یادگار ہندوستانی فوج کے ان سپاہیوں کے اعزاز اور یاد کے لیے بنائی گئی ہے جنہوں نے آزاد ہندوستان کی مسلح جدوجہد میں اپنی عظیم قربانیاں دیں۔ جنگی یادگار کا افتتاح مسٹر مودی نے 25 فروری 2019 کو کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.