ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
23.9 C
Srinagar

سری نگر گرنیڈ حملے میں ملوث نوجوان گرفتار: آئی جی کشمیر

سری نگر، 25 جنوری:جموں وکشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہر سنگھ ہائی اسٹریٹ سری نگر میں سیکورٹی فورسز پر گرنیڈ پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
آئی جی کشمیر وجے کمار نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ہر ی سنگھ ہائی اسٹریٹ گرنیڈ حملے میں ملوث شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ گرنیڈ پھینکنے والے شخص کی شناخت اعجاز وانی ولد فیاض وانی ساکن فتح کدل سری نگر کے بطورہوئی اور وہ انتہائی سخت گیر پتھر باز ہے۔

انہوں نے کہاکہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ملی ٹینٹوں کے کہنے پر فیاض وانی نے ہر ی سنگھ ہائی اسٹریٹ میں سیکورٹی فورسز پر گرنیڈ پھینکا۔
اُن کے مطابق اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

بتادیں کہ سیکورٹی کے لحاظ سے انتہائی حساس ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میں منگل کے روز سیکورٹی فورسز پر گرنیڈ سے حملہ کیا گیا جس وجہ سے ایک پولیس انسپکٹر سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img