سری نگر، 25 جنوری : جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے ناگر نالہ علاقے میں فوج اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران 1.3 کلو وزنی دھماکہ خیز مواد ضبط کیا ہے۔
دفاعی ترجمان لیفٹنٹ کرنل دویندر آنند نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کشتواڑ کے ناگر نالہ کے نزدیک گیارہ سٹکوں میں چھپایا گیا 1.3کلو وزنی دھماکہ خیز مواد اور ایک ڈٹونیٹرکو برآمد کیا ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ یہ کمرشل گریڈ دھماکہ خیز مواد ہے ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
یو این آئی