غلام نبی آزاد کو پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا

غلام نبی آزاد کو پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا

سری نگر، 25 جنوری : سینئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلی غلام نبی آزاد کو پدم بھوشن ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔

جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد کو عوامی خدمات انجام دینے پر پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔

دریں اثنا جموں وکشمیر کی متعدد شخصیات نے غلام نبی آزاد کو اعلیٰ سیول ایوارڈ پدم بھوشن سے نوازنے پر اُنہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے سینئر لیڈران نے غلام نبی آزاد کو مبارک بادپیش کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمات کے شعبے میں آزاد صاحب نے جو کام کیا اُس کا آج اُنہیں صلہ ملا ہے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق ممبر اسمبلی وقار رسول نے بھی غلام نبی آزاد کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.