مرسلین عباس میر: سری نگر سے تعلق رکھنے والا18 سالہ فنکار

مرسلین عباس میر: سری نگر سے تعلق رکھنے والا18 سالہ فنکار

سری نگر،24 جنوری: سری نگر کے حسن آباد علاقے سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ فنکار مرسلین عباس میر اپنی تعلیم جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ فائن آرٹس کے بھی ماہر ہیں اور نو عمری میں ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔
محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے خصوصی پروگرام ’سکون‘ میں انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ فن میری روح کی تسکین کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا: ’فن کے ساتھ مجھے بچپن سے ہی لگاؤ تھا اور دس برس کی عمر میں ہی میں نے پورٹریٹ بنانا شروع کئے اور وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ میرا شوق بڑھتا گیا‘۔

ان کا کہنا تھا: ’میں اسکول کا کام مکمل کرنے کے بعد تصویریں ، کارٹوں بنانے کے کام میں مشغول ہوتا تھا اوور پہلے میں نے اپنے ہم جماعتیوں کے پورٹریٹ بنانا شروع کئے‘۔

موصوف فنکار نے کہا کہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ میرا یہ شوق بڑھتا گیا اور میں نے ’وال پینٹنگ‘ کرنا بھی شروع کی۔
انہوں نے کہا: ‘میں نے حال ہی میں نگین علاقے میں ایک ریستوران میں معروف گلو کار نصرت فتح علی خان کا پورٹریٹ بنایا‘۔
ان کا کہنا تھا: ’میں نے اس فن میں مہارت حاصل کرنے کے لئے اسکول کے فن آرٹ ٹیچر کی طرف رجوع کیا جنہوں نے مجھے فری ٹائم میں اس کے اسرار و رموز سکھائے‘۔

مرسلین عباس نے کہا کہ میں نے چھٹی جماعت میں سب سے پہلے واپنے والدین کا پورٹریٹ بنایا۔
انہوں نے کہا: ‘یہ پورٹریٹ اگرچہ ہوبہو نہیں تھا لیکن میں نے مشق جاری رکھی اور اس کے بعد اپنے ایک رشتہ دار کا پورٹریٹ بنایا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ میں رات کو دس بجے کے بعد ہی دو تین گھنٹے اس کام کے ساتھ صرف کرتا ہوں۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.