کشمیر میں ایک ہفتے کے بعد موسم میں بہتری، ماہ رواں کے اختتام تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

کشمیر میں ایک ہفتے کے بعد موسم میں بہتری، ماہ رواں کے اختتام تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی
سری نگر،24 جنوری : وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق ایک ہفتے کے بعد موسم میں پیر سے بہتری واقع ہونا شروع ہوئی۔

بتادیں کہ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے پہلے ہی پیش گوئی کی تھی کہ وادی کشمیر میں 24 جنوری سے موسم میں بہتری واقع ہونا شروع ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں ماہ رواں کے آخر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
ادھر گرمائی دارلحکومت سری نگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، میں کم سے کم درجہ حرارت8 2. ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم دجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران11 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی6.0 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18 ملی میٹر برف و بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.