کورونا کے فعال کیسز کی تعداد ہوئی 22.5 لاکھ

کورونا کے فعال کیسز کی تعداد ہوئی 22.5 لاکھ

نئی دہلی، 24 جنوری: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کم رہی جس کی وجہ سے فعال کیسز 62130 سے ​​بڑھ کر 22.5 لاکھ ہو گئے فی الحال ملک میں 22 لاکھ 49 ہزار 335 فعال کیسز ہیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 243495 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے جس کے بعد اس وباسے نجات پانے والوں کی تعداد 3.68 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 3.06 لاکھ کیسز سامنےا ٓئے ہیں اور یہ ہفتے کے روز کے مقابلے 27 ہزار کم ہیں۔ قبل ازیں ہفتہ کو کورونا کے 3.33 لاکھ کیسز سامنے آئے تھے۔

ملک میں یومیہ پوزیٹیوٹی ریٹ اب 20.75 فیصد ہے۔ اس دوران اتوار کو 439 افراد کوروناکے مقابلے جان کی بازی ہار گئے۔
اتوار کو ملک میں 27 لاکھ 56 ہزار 364 افراد کو ویکسین کی ڈوز دی گئی۔ اب تک ملک میں تین کروڑ 68 لاکھ 4 ہزار 145 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

پیر کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 2249335 تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 439 مریضوں کی موت کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 89 ہزار 848 ہو گئی ہے۔ دریں اثناء دو لاکھ 43 ہزار 495 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 68 ہزار 4145 ہوگئی ہے۔ ملک میں ریکوری ریٹ 93.07 فیصد پر آگئی ہے۔ اس دوران شرح اموات 1.24 فیصد ہے اور فعال کیسز کی شرح 5.69 فیصد ہے۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.