یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پر امن انعقاد کے لئے سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں: آئی جی پی کشمیر وجے کمار

یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پر امن انعقاد کے لئے سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں: آئی جی پی کشمیر وجے کمار

سری نگر،24 جنوری : کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پر امن اور احسن انعقاد کے لئے سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک ہفتے سے سری نگر اور وادی کے دیگر ضلع صدر مقامات پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی طرف سے سیکورٹی ڈرلز کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور تمام حساس علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
موصوف انسپکٹر جنرل نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ کی مناسبست سے منعقدہ فل ڈرس ریہرسل پریڈ کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ’گذشتہ ایک ہفتے کے سری نگر میں ڈرون نگہداشت کی جا رہی ہے اور وادی کے باقی ضلع صدر مقامات پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی طرف سے سیکورٹی ڈرلز کا انعقاد کیا جا رہا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ سری نگر اور دیگر ضلع صدر مقامات میں تمام حساس علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ یوم جمہوریہ کی تقریبات پر امن طریقے سے منعقد کی جاسکیں‘۔

دریں اثنا سری نگر کے ہائی سیکورٹی زون سونہ وار یں واقع شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں پیر کو فل ڈرس ریہرسل کی گئی۔
اس موقع پر صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولی نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور پریڈ کی سلامی لی۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.