جیو کی1000 شہروں میں 5 جی لانچ کرنے کی تیاری

جیو کی1000 شہروں میں 5 جی لانچ کرنے کی تیاری

نئی دلی/ ریلائنس جیو ملک کے اےک ہزار شہروں میں 5 جی لانچ کی تیاری کررہا ہے ۔ کمپنی اپنے   5 جی   نیٹ ورک پر ہیلتھ کیئر اور انڈسٹریل آٹومیشن کے ٹسٹ کررہی ہے ۔ 5 جی نیٹ ورک پر ڈیٹا کی کھپت زیادہ ہوگی اس لئے کمپنی زیادہ کھپت والے علاقوں اور سبسکرائبرز کی پہچان کیلئے ہیٹ میپس،3 ڈی میپس اور رے ٹریسنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کررہی ہے ۔ تاکہ سبسکرائبرز کی ضرورت کے مطابق ایک مضبوط نیٹ ورک کھڑا کیا جاسکے ۔ ریلائنس انڈسٹریز کے سہ ماہی نتاءج میں ےہ بات ابھر کر سامنے آئی ہے ۔

کنزیومر بیسڈ 5 جی سالیوشنز کو ڈیولیپ کرنے کیلئے جیو نے کئی ٹی میں بنائی ہے ۔ جنہےں بھارت کے ساتھ ساتھ امریکہ میں بھی تعینات کیاگیا ہے تاکہ وہ مختلف نوعیت کے 5 جی سالیوشنز کو ڈیولپ کرسکیں ۔ کمپنی کا ماننا ہے کہ ےہ ٹی میں اےسے 5 جی سالیوشن تیار کریں گی جو تکنیکی سطح پر دنیا کے مساوی یا ان سے بہتر ہونگے ۔ اس کے علاقہ کمپنی نے یوروپ میں ایک ٹیکنالوجی ٹیم بھی بنائی ہے جو 5 جی سے آگے کی تیاری کرے گی ۔

5 جی کی تیزی سے تعیناتی کیلئے کمپنی بنیادی ڈھانچے کو بھی تیزی سے بڑھا رہی ہے ۔ ساءٹس پر فائبر اور بجلی کی دستیابی کو بھی بڑھایا جارہا ہے ۔ تاکہ جب5 جی رول آوٹ کا وقت آئے تو اس میں کوئی رکاوٹ یا دیری نہ ہو ۔

ریلائنس جیو کا;ARPU( یعنی اوسط ریونیو فی گراہک فی ماہ) بھی بڑھا ہے ۔ فی گراہک فی ماہ  ARPU   بڑھ کر ARPU  روپے پر جا پہنچا ہے ۔ اس کی وجہ بہتر سم کنسولی ڈیشن اور حال کے داموں میں قریب 20فیصدی کی بڑھوتری کو مانا جارہا ہے ۔ فی سبسکرائبر ہر ماہ ڈیٹا اور وائس ٹریفک یعنی کالنگ میں بڑھوتری درج کی گئی ہے ۔ جیو نیٹ ورک پر ہر سبسکرائبر نے ہر مہےنے 18.4جی بی ڈیٹا کی کھپت کی اور قریب901 منٹ بات کی ۔

جیو نے اس سہ ماہی میں تقریباً1 کروڑ 20 لاکھ سبسکرائبر کو اپنے نیٹ ورک سے جوڑا ۔ لیکن سم کنسولی ڈیشن کی کوششوں کے چلتے جیو نے ان سبسکرائبرز کو لسٹ سے ہٹا دیا ہے ،جو خدمات کا استعمال نہےں کررہے تھے ۔ اس وجہ سے اس سہ ماہی میں جیو کی کل سبسکرائبر تعداد میں 84 لاکھ کی کمی آئی ہے ۔ جیو کا کنزیومر بیس اب 42 کروڑ 10لاکھ کے قریب ہے ۔ ادھر جیو فائبر کے سبسکرائبرز کی تعداد بھی 50 لاکھ کے پارپہنچ گئی ہے ۔

مالی مورچہ پربھی ریلائنس جیو کا زوردار مظاہرہ جاری ہے ۔ گذشتہ سال کے مقابلے جیو پلیٹ فارمز کا خالص منابع اس سہ ماہی 8.8% بڑھ کر 3,795 کروڑروپے رہا ۔ کمپنی اس نے سال2035 تک کے اپنے بقاےا 30,791 کروڑ سپیکٹرم چارج کا بھی وقت سے پہلے بھگتان کردیا ہے ۔ اس سے سود کی شکل میں سالانہ 1,200 کروڑ روپے کی بچت ہوگی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.