تازہ برف وباراں کا سلسلہ شروع،31 جنوری تک پیش گوئی

تازہ برف وباراں کا سلسلہ شروع،31 جنوری تک پیش گوئی

نیوز ڈیسک

سرینگر: گرمائی دارالحکومت سرینگر سمیت وادی کے سبھی دس اضلاع میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق برف وباراں کا تازہ سلسلہ شروع ہوا ۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق موسمی صورتِ حال جنوری کے آخر تک جوں کی توں رہنے کا امکان ہے ۔تاہم اس دوران بھاری برفباری کا امکان نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 22 اور 23 جنوری کو برف وباراں کے 60 فیصد امکان ہے جبکہ 24 جنوریسے موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔ان کا کہناتھا کہ جنوری کے آخر تک کسی بھاری برفباری کا امکان نظر نہیں آرہا ہے ۔

متعلقہ محکمہ کے ترجمان کا مزید کہا ہے کہ پیر پنچال کے آر پار مطلع مجموعی طورابر وآلود رہے گا ۔سرینگر میں کم سے درجہ حرارت 2۔7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

چلہ کلان کی چالیس روزہ مدت 31 جنوری کو ختم ہوگی ۔تاہم اس کے بعد چلہ خرد کے 20 دن اور چلہ بچہ کے 10 روز بھی شدید سردی کے ہوتے ہیں ،جس دوران برف وباراں کے زیادہ امکانات رہتے ہیں

دریں اثناء دارالحکومت سرینگر سمیت وادی کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی بارشیں ہوئیں اوریہ سلسلہ جاری تھا جبکہ بعض بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.