جموں وکشمیر بینک برانچ نوہٹہ میں 4 ملازمین کی رپورٹ مثبت

جموں وکشمیر بینک برانچ نوہٹہ میں 4 ملازمین کی رپورٹ مثبت

سری نگر/ جموں وکشمیر بینک برانچ نوہٹہ میں کئی ملازمین کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد بینک عمارت کو سینٹی ٹائز کیا گیا ۔ذرائع نے یو این آئی اردوکو بتایا کہ پیر کے روز بینک میں تعینات ملازمین کے رپیڈ ٹیسٹ کئے گئے جس دوران چار کی رپورٹ مثبت آئی جس کے بعد برانچ کو بند کیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ منگل کی صبح بینک عمارت کو سینٹی ٹائز کرنے کے بعد بینک میں پھر سے معمول کا کام کاج شروع ہوا۔
بتادیں کہ وادی اطراف واکناف میں قائم بینک برانچوں میں تعینات ملازمین میں کورونا کی تشخیص پائی جارہی ہیں جس وجہ سے لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بینک حکام کا کہنا ہے کہ سرکار کی ہدایت پر بینکوں میں تعینات ملازمین کے ٹیسٹ کرانے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں جس پر من وعن عملدرآمد ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بینکوں میں معمول کا کا کاج جاری رکھنے کی خاطر اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.