لوگ ذمہ دار خود

لوگ ذمہ دار خود

شہر سرینگر اور گرد نواع کے علاقو ں میں انتظامیہ نے ویک اینڈ کرفیو کا نفا ذ عمل میں لایا ۔اس کرفیو کا مقصد لوگوں کی زندگیوں کو بچانا ہے کیونکہ جس تیز رفتاری سے کورونا پھیل رہا ہے، اُس سے نہ صرف عوامی حلقوں میں تشویش پائی جارہی ہے بلکہ سرکار اور انتظامیہ بھی فکر مند ہو چکی ہے ۔ماہرین صحت پہلے سے ہی لوگوں کو باخبرکر رہے تھے کہ تیسری لہر زیادہ شدت کےساتھ پھیل جائے گی اور لوگوں کو احتیاط برتنی چاہیے ۔لوگوں نے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا اور بنا ماسک کے اور بنا کسی احتیاط کے اپنی من مانی کرتے رہے جس کا نتیجہ آج ہمارے سامنے ہے ۔آج بھی سڑکوں پر پولیس کو ماسک پہنانے کیلئے لوگوں کیلئے کھڑا رہنا چاہیے کیونکہ لوگ جو حقیقت سے منہ پھیر لیتے ہیں اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔سرکارنے ویک اینڈ کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا اگر لوگ اسی طرح لاپرواہی سے کام لیتے رہے تو وہ دن دور نہیں جب پورے جموںوکشمیر میں کورونا کرفیو یعنی لاک ڈاﺅن لگانا پڑے گا ۔پھر نہ رہے گی بانس اور نہ بجے گی بانسری اور لوگ گھروں میں ہی دم گھٹ گھٹ کر مرجا ئیں گے کیونکہ اسپتالوں میں جانا بھی اب مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔خدا کرے عوام میں شعور پیدا ہوجائے اور اس بحرا ن سے بھی پورے ملک کےساتھ ساتھ جموں وکشمیر کو بھی نجات ملے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.