ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

اننت ناگ کی 28 سالہ خاتون کورونا سے فوت

سری نگر،14 جنوری :جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنی والی ایک28 سالہ خاتون کی جمعہ کے روز یہاں ایک ہسپتال میں کورونا سے موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ سے تعلق رکھنے والی ایک 28 سالہ خاتون کورونا کی وجہ سے جمعہ کی دوپہر کو یہاں شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال (ایس ایم ایچ ایس) میں فوت ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ متوفی خاتون کو نمونیہ ہوگیا تھا جس کے بعد اس کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں 11 جنوری کو داخل کیا گیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ متوفی خاتون کو کورونا ویکسین کا پہلا ڈوز دیا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی کورونا کے مثبت کیسز میں آئے روز ہوشربا اضافہ درج ہو رہا ہے جس سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
یونین ٹریٹری انتظامیہ کورونا کی اس لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے مختلف النوع اقدام کر رہی ہے۔
ادھر محکمہ صحت نے بھی جہاں ڈاکٹروں اور طبے عملے کی چھٹیاں منسوخ کی ہیں وہیں فیکلٹی کے لئے سرمائی تعطیلات بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img