ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
24.7 C
Srinagar

سب ضلع ترال میں مرمت کے دوران بجلی ملازم زخمی

سری نگر، 14 جنوری :جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں پی ڈی ڈی ملازم مرمت کے دوران زخمی ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران وکرم سنگھ نامی بجلی ملازم زخمی ہوا جس سے علا ج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایچ او آری پل نے زخمی پی ڈی ڈی ملازم کو پولیس گاڑی کے ذریعے ہسپتال پہنچایا جہاں اُس کا علاج ومعالجہ چل رہا ہے۔
بتادیں کہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران وادی کشمیر میں ترسیلی لائنوں کی مرمت کے نصف درجن سے زائد پی ڈی ڈی ملازمین زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں کئی ایک کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img