کولگام تصادم: مہلوک جنگجو کی شناخت پاکستان کے بابر بھائی کے بطور ہوئی: آئی جی اپی کشمیر

کولگام تصادم: مہلوک جنگجو کی شناخت پاکستان کے بابر بھائی کے بطور ہوئی: آئی جی اپی کشمیر

سری نگر/ جنوبی ضلع کولگام کے پاریون گاوں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین شبانہ تصادم میں ہلاک ہونے والے جنگجو کی شناخت پاکستان سے تعلق رکھنے والے بابر بھائی کے بطور ہوئی ہے۔

کشمیر زون پولیس نے جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کولگام انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے جنگجو کی شناخت پاکستان سے تعلق رکھنے والے بابر بھائی کے بطور ہوئی ہے۔

ٹویٹ میں کہا گیا کہ مہلوک جنگجو سال2018 سے شوپیاں – کولگام بیلٹ میں سرگرم عمل تھا۔ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ مہلوک جنگجو کی تحویل سے ایک اے کے رائفل،ایک پستول اور دو گرینیڈ بر آمد کئے گئے۔

قابل ذکر ہے کہ کولگام کے پاریون گاؤں میں گذشتہ شب سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم چھڑ گیا تھا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ تصادم کے دوران ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں ایس او جی اہلکارموقع پر ہی از جان جبکہ تین فوجی جوان اور دو عام شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔

کشمیر زون پولیس نے انسپکٹر جنرل وجے کمار کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کولگام کے پاریون گاﺅں میں جاری تصادم آرائی میں ایک پولیس اہلکار جس کی شناخت سلیکشن گریڈ کانسٹیبل روہت چب کے بطور ہوئی ہے جاں بحق ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تصادم کے دوران تین فوجی جوان اور دو عام شہری بھی زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.