نئی دہلی/ ملک میں کورونا وائرس کی وبا ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے ایک لاکھ 68 ہزار 63 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر آٹھ لاکھ 21 ہزار 446 ہو گئی ہے اور اس سے یومیہ کیسز کی شرح 10.64 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
دریں اثنا، پیر کے روز 92 لاکھ 7 ہزار 700 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی، منگل کی صبح 7 بجے تک موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک ایک ارب 52 کروڑ 89 لاکھ 70 ہزار 294 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 68 ہزار 63 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 58 لاکھ 75 ہزار 790 ہو گئی ہے۔
نئے کیسز میں اضافے سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 لاکھ 21 ہزار 446 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 277 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 84 ہزار 213 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 69 ہزار 959 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 45 لاکھ 70 ہزار 131 ہوگئی ہے۔





