جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

فیس میں اضافہ کرنے کا کمیٹی فار فیس فکزیشن ( ایف ایف آر سی ) نے سخت نوٹس لیا

سری نگر/ پرائیویٹ سکولوں کی کمیٹی فار فیس فکزیشن اینڈ ریگولیٹری کمیٹی (ایف ایف آر سی) نے سکولوں کی طرف سے فیس میں اضافہ کرنے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق تمام سکولوں کو فیس کے متعلق ریکارڈ کمیٹی کے سامنے جمع کرنا لازمی ہے تاکہ فیس کو منظم کیا جاسکے۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کے فیس میں اضافہ کرنے کے لئے سکولوں کو پہلے کمیٹی کی طرف رجوع کرنا ضروری ہے۔سکولوں کی طرف سے فیس میں اضافہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پرائیوٹ سکولوں کی کمیٹی فار فیس فکزیشن اینڈ ریگولیٹری کمیٹی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ ہدایات کے مطابق سکولوں کو فیس ریکارڈ کے متعلق اپنا ریکارڈ کمیٹی کے سامنے پیش کرنا لازمی ہے۔

کمیٹی نے کہا کہ کسی بھی قسم کے فیس میں اضافے کے لئے تعلیمی ادارے(ایف ایف آر سی ) سے رجوع کرنے کی پابند ہے۔یہ احکامات کمیٹی کے چیر پرسن جسٹس (ر) مظفر حسین عطارنے ایک ممتاز نجی تعلیمی ادارے منٹو سرکل ہائر سکنڈری اسکول آلوچی باغ سری نگر کے خلاف والدین کی انجمن کی جانب سے شکایت درج کرنے کے بعد جاری کئے گئے۔

(ایف ایف آر سی ) نے مذکورہ سکول کو ہدایت دی ہے کہ وہ اگست 2014 کے تحت والدین سے فیس وصول کریں کیونکہ اسکول نے آج تک کھبی بھی اپنا ریکارڈ کمیٹی کے سامنے پیش نہیں کیا اور نہ ہی فیس کے معیار کے تعین کی خاطر کمیٹی سے رجوع کیا ہے۔
کمیٹی کے چیرمین نے بتایا کہ (ایف ایف آر سی )کی تمام اتھارٹیز اور چیر پرسن کا فرض ہے کہ وہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی ہدایات کے ساتھ ساتھ اس سلسلے میں بنائے گئے قوانین پر من وعن عملدآمد کریں ۔

انہوں نے بتایا کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے اسلامک ایکاڈمی آف ایجوکیشن ورسز سٹیٹ آف کرناٹک کیس میں سنائے گئے فیصلے کی روشنی میں وضح کردہ قانون کے پیش نظر ہر ایک تعلیمی ادارے پر فرض بنتا ہے کہ وہ فیس کے ڈھانچے کو ریگولیٹ کرنے کے لئے (ایف ایف آر سی ) کو اپنا ریکارڈ پیش کرئے۔

مزید براں جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے مذکورہ احکامات کے پیش نظر فیس میں اضافے کے لئے تعلیمی ادارے کو (ایف ایف آر سی ) سے رجوع کرنے لازمی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ چونکہ ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ منٹو سرکل ہائر سکنڈری سکول آلوچی باغ سری نگر نے آج تک فیس کے ڈھانچے کو ریگولیٹ کرنے کے لئے اپنا ریکارڈ پیش نہیں کیا ہے۔ اس لئے ( ایف ایف آر سی ) نے مشاہدہ کیا کہ مذکورہ اسکول نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے ۔

کمیٹی کے چیرمین نے بتایا کہ یہ بھی مشاہدہ کیا گیا ہے کہ جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے یکم جون 2015 کو اپنے فیصلے میں غیر امداد یافتہ پرائیوٹ سکولوں کی انتظامیہ کو ہر معیار کی فیس کے ڈھانچے کے تعین کے لئے کمیٹی سے رجوع کرنے کی آزادی ہے ۔

اُن کے مطابق جب تک کمیٹی کی طرف سے فیس کا نیا ڈھانچہ طے نہیں کیا جاتا ، منٹو سرکل سکول انتظامیہ اگست 2014 کے تحت ہی طلبا سے فیس وصول کرے۔

اس سلسلے میں کمیٹی نے ہدایت جاری کی ہے کہ منوٹر سرکل ہائر سکنڈری سکول کی انتظامیہ طلبا سے اگست 2014 کے تحت ہی والدین سے ہر قسم کا فیس وصول کریں۔

کمیٹی کے چیرمین نے فیصلے میں کہا کہ سکول مینجمنٹ سال 2014 میں مقرر کئے گئے ٹیوشن فیس، سالانہ فیس اور دوسرے فیس کے بارے میں مکمل تفصیلات دو رو ز کے اندرا ندر نوٹس بورڈ پر چسپاں کریں ۔
کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ حکم نامہ کی خلاف ورزی کرنے کی پادائش میں سکول کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں جرمانے کے ساتھ ساتھ سکول کی رجسٹریشن منسوخ کرنا بھی شامل ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img