بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

’بچپن کا پیار-فیم‘سہدیو ڈِگدو سڑک حادثے میں زخمی

سکما/  سوشل میڈیا پر اپنے ہی انداز میں ’بچپن کا پیار‘ گا کر شہرت حاصل کرنے والا لڑکا سہدیو ڈگدو چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں سڑک حادثے میں زخمی ہو گیا ہے۔

سہدیو ڈِگدو کو علاج کے لیے جگدل پور میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق منگل کی شام سہدیو اپنے دوستوں کے ساتھ دو پہیہ گاڑی سے ضلع سکما کے شبری نگر کی طرف جا رہا تھا کہ اس کی گاڑی پھسل کر سڑک پر گر گئی۔ اس کی وجہ سے سہدیو کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے۔

اسے فوری طور پر سکما اسپتال لایا گیا، جہاں کلیکٹر ونیت نندنوار اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سنیل شرما اسپتال پہنچے اور سہدیو کی صحت کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو بہتر علاج کی ہدایت کی۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے بہتر علاج کے لیے جگدل پور بھیج دیا گیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچے کو زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔ فی الحال اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔سہدیو ڈگدو نے چند ماہ قبل ’بچپن کا پیار‘ گانے کے ساتھ انٹرنیٹ میڈیا پر ہِٹ ہوا تھا۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img