بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

دنیا میں اومیکرون کی وجہ سے 2,969 پروازیں منسوخ، 11,512 پروازیں تاخیر کی شکار

واشنگٹن/  دنیا میں کورونا وائرس کے اومیکرون قسم کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملوں کی وجہ سے منگل کو 2,969 پروازیں منسوخ کی گئیں اور 11,500 سے زیادہ پروازیں تاخیر کی شکار ہوئیں۔فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ اویئر نے یہ معلومات دی ہے۔

فلائٹ اویئر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کو صرف امریکہ سے متعلق 1,172 پروازیں منسوخ ہوئیں اور 5,458 پروازیں تاخیر کی شکار ہوئیں۔ اس کے ساتھ منگل کو دنیا میں 2,969 پروازیں منسوخ اور 11,512 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img