بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
5.1 C
Srinagar

ترال میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم ،2جنگجو ازجان

سری نگر/ جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال کے ہردہ میر علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’سب ضلع ترال میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ہفتے کے روز جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر چھپے بیٹھے جنگجووں نے فورسز پر فائرنگ شروع کی‘۔

انہوں نے کہا کہ حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔

ایک ٹویٹ میں پولیس ترجمان نے بتایا کہ ترال معرکہ آرائی میں دو عدم شناخت جنگجو ہلاک ہوئے جنکی شناخت کا عمل شروع کیا گیا ۔گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر میں تین معرکہ آرائی میں  5 جنگجو ہلاک ہوئے۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک ترال میں آپریشن جاری تھا ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img