بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

یورپ میں کرسمس کی تقریبات پیپر ماشی کی مختلف چیزوں کے بغیر نامکمل:مقبول حسین پیپر ماشی فنکار

سری نگر/ پیپر ماشی کے معروف فنکار اقبال حسین خان کا کہنا ہے کہ یورپ میں مسیحی براداری کے مشہور تہوار ’کرسمس‘ کی تقریبات میری ہاتھ سے بنی پیر ماشی کی مختلف چیزوں کے بغیر نامکمل ہیں۔

سری نگر کے علمگری بازار سے تعلق رکھنے والا 60 سالہ اقبال حسین خان کو سال 2003 میں مرکزی وزارت ٹیکسٹائیل نے ’سرٹیفکیٹ آف میرٹ‘ سے نوازا جبکہ سال2007 میں پیر ماشی کے فن میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرنے کے اعزاز میں انہیں ایک قومی ایوارڈ سے بھی سر فراز کیا گیا ہے۔

موصوف فنکار ان دنوں کرسمس تہوار کے پیش نظر اپنے پیپر ماشی کے ہزاروں چیزوں کو ملک کے مختلف حصوں اور یورپ کے مختلف ملکوں میں روانہ کرنے کے لئے پیک کرنے کے کام میں مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے پیپر ماشی کے فن اور اس کے ساتھ اپنی ذاتی وابستگی کے بارے میں یو این آئی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ فن اپنے چچا مرحوم غلام حسین سے سیکھا۔

انہوں نے کہا: ’تب میں دس برس کا لڑکا تھا جب میں نے اپنے چچا مرحوم غلام حسین کے پاس جا کر یہ فن سیکھنے کے لئے زانوئے ادب تہہ کرنے شروع کر دئے‘۔

اقبال حسین خان نے باقاعدہ طور پر تعلیم حاصل نہیں کی ہے لیکن فن کے ساتھ گہرے لگاؤ نے انہیں قومی ایوارڈ یافتہ فنکار ہونے کی کرسی پر براجمان کیا۔

سال 2007 میں انہوں نے پیپر ماشی کا جیولری بکس تیار کیا جس سے متاثر ہو کر مرکزی وزارت ٹیکسٹائیل نے انہیں قومی ایوارڈ سے سرفراز کیا۔


 یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img