پولیس کا پلوامہ میں دو جنگجو اعانت کاروں کی گرفتاری کا دعویٰ

پولیس کا پلوامہ میں دو جنگجو اعانت کاروں کی گرفتاری کا دعویٰ

سری نگر/جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی ضلع پلوامہ میں دو جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کرکے اُن کی تحویل سے قابل اعتراض مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ’55 آرآر، 182 بٹالین سی آر پی ایف اور پلوامہ پولیس نے ممنوع تنظیم جیش سے وابستہ دو ملی ٹینٹ معاونین کو گرفتار کیا ہے‘۔

انہوں نے گرفتار اعانت کاروں کی شناخت ’عمر رمضان ولد محمد رمضان وانی ساکن برابنڈنہ اور جاوید احمد ملہ ولد علی محمد ساکن کھلن کے بطور کی ہے‘۔

ترجمان کے مطابق گرفتا رشدگان کے قبضے سے قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ گرفتار شدہ اعانت کار ضلع میں سرگرم جنگجووں کو منطقی مدد فراہم کر رہے تھے ۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ اعانت کار کالعدم تنظیم جیش کے کمانڈروں سے رابطے میں تھے اور وہ اسلحہ و گولہ بارود کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے میں بھی ملوث رہے ہیں۔پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

UNI

Leave a Reply

Your email address will not be published.