بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

ملک میں 1646 کورونا ایکٹیو معاملے کم ہوئے

نئی دہلی/ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے 1646 فعال معاملوں میں کمی کے ساتھ ان کی تعداد کم ہو کر 82,267 ہو گئی ہے۔

دریں اثنا، اتوار کو ملک میں 15 لاکھ 82 ہزار 079 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ویکسینیشن کی کل تعداد ایک ارب 37 کروڑ 67 لاکھ 20 ہزار 359 ہوگئی ہے۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران ملک میں کورونا کے 6563 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد 3,47,46,838 ہو گئی ہے اور اس دوران 8077 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 3,41,87,017 ہوگئی ہے۔

مذکورہ عرصے کے دوران 1646 ایکٹو معاملے کم ہو کر 82 ہزار 267 ہو گئے ہیں اور مزید 132 مریضوں کی موت کے بعد اس وائرس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے چار لاکھ 77 ہزار 554 ہو گئی ہے۔

ملک میں صحت یابی کی شرح 98.39 فیصد، فعال معاملوں کی شرح 0.24 فیصد اور اموات کی شرح 1.37 فیصد پر برقرار ہے۔
اس وقت کیرالہ میں ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز ہیں۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1261 ایکٹیو کیسز کم ہو کر 31,307 ہو گئے ہیں۔

ریاست میں 4,160 مریضوں کے ٹھیک ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 51,41,779 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 96 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر44,503 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں کورونا کے ایکٹیو معاملوں میں سب سے زیادہ کمی آئی ہے، جب کہ اس انفیکشن سے ہونے والی اموات کی تعداد بھی سب سے زیادہ ہے۔

مہاراشٹر میں مذکورہ مدت میں 126 ایکٹیو معاملوں کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 10747 ہو گئی ہے، جب کہ نو مزید مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,41,349 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 767 مریضوں کے کورونا سے صحتیاب ہونے کے ساتھ ان کی کل تعداد 64,97,500 ہو گئی ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img