بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

ہمارے پاس دستیاب ہے ضرورت سے زیادہ بجلی: سنگھ

نئی دہلی/ بجلی کے وزیر آر کے سنگھ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے بجلی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، جن کی وجہ سے ملک میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے اور عوام کو بجلی کی فراہمی کی سمت میں راحت ملی ہے۔

مسٹر سنگھ نے ہفتے کے روز ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے بجلی کے محکموں کے ایڈیشنل چیف سکریٹریوں، پرنسپل سکریٹریوں اور چیف منیجنگ ڈائریکٹروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت نے بجلی کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے، جس کی وجہ سے ملک کے پاس بجلی ضرورت سے زیادہ دستیاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے پورے ملک کو ایک گرڈ سے جوڑا ہے اور تقسیم کے نظام کو مضبوط کیا ہے۔ حکومت کے اس اقدام سے دیہی علاقوں میں بجلی کی دستیابی 22 گھنٹے اور شہری علاقوں میں 23.5 گھنٹے ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتری کا پروگرام اس سمت میں جاری رہے گا اور اس بابت اگلا قدم صارفین کو مناسب نرخوں پر مساوی بجلی فراہم کرنا ہے۔

مسٹر سنگھ نے کہا کہ بجلی کی یہ دستیابی ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کے لیے اہم ہے۔ حکومت کا مقصد ملک کے شہریوں کو جلد عالمی معیار کی خدمات اور سہولیات فراہم کرنا اور ہر شہری کی بجلی کی ضرورت کو سستے نرخوں پر پورا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا زور ماحول دوست توانائی کی پیداوار پر بھی ہے اور اس کے فروغ کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ماحولیات کا تحفظ کرتے ہوئے آنے والی نسلوں کو زیادہ سے زیادہ گرین انرجی مہیا کی جا سکے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img