بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
5.1 C
Srinagar

سری نگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ

سری نگر/ وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کا زور جاری رہتے ہوئے سری نگر میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سری نگر میں سال گذشتہ 19 دسمبر کو کم سے کم درجہ حرارت 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گذشتہ ایک دہائی کے دوران سری نگر میں ماہ دسمبر میں سب سے کم شبانہ درجہ حرارت 25 دسمبر 2017 کو درج ہوا تھا جب کم سے کم درجہ حرارت منفی7.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

قبل ازیں سری نگر میں ماہ دسمبر میں سب سے کم درجہ حرارت 13 دسمبر 1934 میں درج ہوا تھا جب کم سے کم درجہ حرارت منفی12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

 یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img