وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر برقرار

وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر برقرار

سرینگر میں رواں سیزن کی دوسری سرد ترین رات ریکارڈ،گلمرگ ہنوز سرد ترین جگہ

سرینگر/وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر برقرار رہنے کے بیچ سرینگر میں رواں سیزن کی دوسری سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ۔سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.8ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا ۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں گزشتہ رات کا درجہ حرارت منفی 1.8ریکارڈ کیا گیا تھا ،جو جمعرات اور جمعہ کو مزید 2.3سینٹی گریڈ نیچے چلا گیا اور یہاں جمعرات اور جمعہ کی رات کا درجہ حرارت منفی3.8ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا تھا ۔

یہ رات سرینگر میں رواں سیزن کی دوسری سرد ترین رات ریکارڈ ثابت ہوئی ۔15 دسمبر کو سرینگر میں سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب یہاں رات کا درجہ حرارت منفی3.9ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات نے 23 اور 25 دسمبر تک درمیانہ درجے سے لیکر بھاری برفباری کی پیش گوئی کی ہے ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.