کووند بنگلہ دیش کے تین روزہ دورے پر ڈھاکہ پہنچے

کووند بنگلہ دیش کے تین روزہ دورے پر ڈھاکہ پہنچے

ڈھاکہ/ صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند بنگلہ دیش کے تین روزہ دورے پر بدھ کے روز ڈھاکہ پہنچے۔مسٹر کووند ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 1 سے صبح 11:10 بجے ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے۔ یہاں صدر کووند کا بنگلہ دیش کے صدر محمد عبدالحمید نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔مسٹر کووند یہاں جنگِ آزادی میں بنگلہ دیش کی فتح کی گولڈن جوبلی اور یہاں مجیب سال کے اختتام کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

مسٹر کووند کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹی، وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان، دو ممبران پارلیمنٹ اور سکریٹری خارجہ بھی ہیں۔

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے کہا کہ ہندوستان کے صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کا بنگلہ دیش کا یہ پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے مطابق مسٹر کووند سب سے پہلے ساور میں قومی شہداء کی یادگار پر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وہ شیخ مجیب الرحمن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بنگ بندھو میموریل میوزیم جائیں گے۔

اس سال کے شروع میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے، مسٹر مومن نے کہا، "تاریخ میں شاذ و نادر ہی ہے کہ ہندوستان کے صدر اور وزیر اعظم کا ایک ہی سال میں کسی پڑوسی ملک کا دورہ کیا ہو۔ ان کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی عکاسی ہوتی ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.