نئی دہلی/ اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان بالاراجیہ سبھا کی کارروائی آج ایک بار پھر دوپہر 2 بجے تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔
ضروری دستاویزات ایوان کی میز پر رکھے جانے کے بعد چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے ضابطہ 267 کے تحت دیے گئے نوٹس کو مسترد کرنے کا اعلان کیا۔
اس کے بعد اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے کھڑے ہوئے اور کچھ کہنا چاہا۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے اپنی نشستوں سے اونچی آواز میں بولنا شروع کر دیا جس سے شور و غوغا بڑھ گیا۔
اس کے بعد چیئرمین نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک کیلئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔خیال رہے اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان گزشتہ کئی دنوں سے اپنے 12 ارکان کی معطلی منسوخ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
یواین آئی





