کشمیر: مطلع ابر آلود رہنے سے سردی میں کمی،5 تا 7 دسمبر برف باری کی پیش گوئی

کشمیر: مطلع ابر آلود رہنے سے سردی میں کمی،5 تا 7 دسمبر برف باری کی پیش گوئی

سری نگر/ وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں کمی واقع ہونے کے باعث سردی کا زور قدرے تھم گیا۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 4 دسمبر کی شام سے 6 شام تک موسم کروٹ بدل سکتا ہے جس دوران رواں موسم کی پہلی برف باری ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ محکمے کے سربراہ سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ کہ پانچ دسمبر کو برف باری کی شدت میں تیز ہوسکتی ہے جس میں بعد ازاں وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ میدانی علاقوں میں 2 سے3 انچ جبکہ بالائی علاقوں میں 6 سے7 انچ برف جمع ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعض پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری ہوسکتی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں بھی متوقع ہیں۔

ادھر موصوف سربراہ کی طرف سے برف باری کی پیش گوئی کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کپوارہ نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں لوگوں بالخصوص کیرن، مژھل، نوگام وغیرہ کے لوگوں سے ان علاقوں میں جانے سے احتیاط کرنے کو کہا گیا ہے جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی جس سے سردی کا زور قدرے تھم گیا۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.7 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سری نگر میں یکم دسمبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.