ملک میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 126.53 کروڑ سے متجاوز

نئی دہلی/ کووڈ ویکسینیشن مہم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 73.63 لاکھ سے زیادہ لوگوں کوکووڈ ویکسین لگائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی ویکسینیشن 126.53 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 73 لاکھ 63 ہزار 706 افراد کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 126 کروڑ 53 لاکھ 44 ہزار 975 افراد کوکووڈ ویکسین لگائی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاکت خیز کووڈ 19 کے 8603 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں 99 ہزار 974 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.29 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 0.69 فیصد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8190 کووڈ مریض صحت یاب ہوئے ہیں اورا ب یہ تعداد بڑھ کر تین کروڑ 40 لاکھ 53 ہزار 856 ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 98.35 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کل 12 لاکھ 52 ہزار 596 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اوراب تک کل 64 کروڑ 60 لاکھ 26 ہزار 786 کووڈ ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.