سری نگر/ پولٹری فارمرس یونین کشمیر نے بدھ کے روز یہاں پریس کالونی میں اپنے مطالبات کو لے کر خاموش احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے جن پر انہوں نے اپنے مطالبات کو انگریزی زبان میں تحریر کیا تھا۔
اس موقع پر شبیر احمد نامی ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں آج اس لئے احتجاج کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں کیونکہ ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ہم حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر ہیں۔ان کا کہنا تھا: ’ہم گذشتہ تین برسوں سے خسارے میں ہیں اس کی وجہ حکومت کی غلط پالیساں ہیں جو باہر کے مال پر ٹیکس عائد کیا جاتا تھا اس کو ہٹایا گیا ہے‘۔
موصوف احتجاجی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس ٹیکس کو دوبارہ عائد کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو حکومت ہمارے یونٹوں کو خود ہی چلائے اور جو ہمیں بینک کا قرضہ ہے اس کو بھی خود ہی ادا کرے۔
یو این آئی





