بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

کورونا کا نیا ویریئنٹ اومیکرون ڈیلٹا پلس سے پانچ گنا زیادہ متعدی

بھوپال/ملک و بیرون ملک ایک بار پھر خوف اور تشویش کا باعث بن رہا کورونا وائرس کا دوسرا ویریئنٹ اومیکرون، دوسری لہر کی دہشت کا سبب بنے ڈیلٹا پلس کے مقابلے میں تقریباً پانچ گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے اور یہی تشویش کا سب سے بڑا سبب ہے۔

وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی صدارت میں آج یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاست کی تمام کرائسس مینجمنٹ کمیٹیوں کی میٹنگ میں محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کی جانب سے دی گئی پریزینٹیشن میں یہ بات ابھر کر سامنے آئی۔افسران نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور دیگر اتھارائزڈ اداروں کی جانب سے اومیکرون کے حوالے سےسے اب تک موصول ہونے والی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ افریقہ کے کسی ملک میں اس وائرس سے انفیکشن کا پہلا کیس 9 نومبر کو سامنے آیا تھا۔ اس کے بعد یہ تیزی سے ایک درجن سے زائد افریقی ممالک کے ساتھ ساتھ یورپ کے ممالک میں بھی پھیل چکا ہے۔

اہلکار نے بتایا کہ اب تک جو معلومات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق یہ وائرس ڈیلٹا پلس سے پانچ گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ تاہم اس وائرس کے حوالے سے آنے والے 15 دنوں میں صورتحال مزید واضح ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی تک ہندوستان میں اس وائرس کی وجہ سے کسی بھی شخص کے متاثر ہونے کی کوئی اطلاع نہیں آئی ہے، لیکن اس کے بارے میں جو خبریں آرہی ہیں، اس کے پیش نظر ہمیں اب کم از کم جنوری اور فروری ماہ تک بہت محتاط اور ہوشیار رہنا ہوگا۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img