کشمیر میں سردی کا زور برابر جاری،پانچ دسمبر کو برف باری کی پیش گوئی

کشمیر میں سردی کا زور برابر جاری،پانچ دسمبر کو برف باری کی پیش گوئی

سری نگر،30 نومبر :وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی کا زور برابر جاری ہے جس سے لوگ گوناں گوں مشکلات سے دوچار ہیں۔
ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں پانچ دسمبر سے برف وباراں کی پیش گوئی کر دی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں چار دسمبر سے مغربی ہواؤں کا اثر پھیل سکتا ہے جن کے اثرات سے پانچ دسمبر کو جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاہم یہ ہوائیں زیادہ قوی نہیں ہوں گے جس کے باعث بھاری برف باری کے امکانات نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میدانی علاقوں میں دو سے تین انچ جبکہ بالائی علاقوں میں کہیں کہیں زیادہ سے زیادہ ایک فٹ برف جمع ہوسکتی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سری نگر میں 23 نومبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.